Sunday, September 8, 2024

وحیدالرحمان قتل کیس کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ،یونیورسٹی اساتذہ کے بیانات قلمبند

وحیدالرحمان قتل کیس کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ،یونیورسٹی اساتذہ کے بیانات قلمبند
April 30, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس میں جامعہ کراچی کےاساتذہ سے معلومات حاصل کرلیں اوریونیورسٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کاریکارڈبھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر وحید رحمان کے قتل کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم کواساتذہ نے بتایاکہ وحیدالرحمان کی بظاہرکسی سےدشمنی نہیں تھی،یونیورسٹی میں بھی ان کاکسی گروپ یاتنظیم سےجھگڑا نہیں ہوا، تفتیشی ٹیم نےیونیورسٹی کےداخلی وخارجی راستوں پرنصب سی سی ٹی وی فوٹیج کاریکارڈبھی طلب کرلیا۔ دوسری جانب انجمن اساتذہ نےسندھ حکومت کوپروفیسروحیدالرحمان کےقاتلوں کی گرفتاری کیلئے15 روزکاالٹی میٹم دے دیا۔