Tuesday, April 16, 2024

وحید مراد کو اس جہاں سے کوچ کئے پینتیس برس بیت گئے

وحید مراد کو اس جہاں سے کوچ کئے پینتیس برس بیت گئے
November 23, 2018
لاہور (92 نیوز) چاکلیٹی ہیرو کے نام سے اپنے پر ستاروں کے دلوں پر حکومت کرنے والے وحید مراد کو اس جہاں سے کوچ کئے پینتیس برس بیت گئے۔ بچپن سے اداکاری کے شوقین وحیدمراد نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور جلد ہی چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہو گئے۔ خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں میں گھر کر گئے۔ انہیں فلم   ہیرا اور پتھر، ارمان ، عندلیب  اور مستانہ ماہی  میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ دوہزاردومیں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے فلم سمندر‘ اور ’اشارہ‘ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ تئیئس نومبر انیس سو تراسی کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔