Saturday, May 18, 2024

وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل، لاش ورثاء کے حوالے

وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل، لاش ورثاء کے حوالے
December 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مورگاہ پولیس آج مرکزی ملزم رضوان حبیب کو مزید ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کرے گی۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں مکمل کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش تعفن زدہ اور ناقابل شناخت تھی۔ تصدیق کیلئے نمونے بھی بھجوا دیئے گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب نے 2 نومبر کو وجیہہ سواتی کو اغواء کیا اور اگلے ہی روز قتل کرکے لاش ڈی آئی خان کے مضافاتی علاقے میں دفن کردی تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر لاش قبضے میں لی گئی تھی۔ ماں کی پراسرار گمشدگی پر مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پر مورگاہ تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مورگاہ پولیس آج ملزم رضوان حبیب کو مزید ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کرے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم رضوان حبیب نے وجیہہ سواتی کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔