Friday, April 26, 2024

وبائی امراض کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ بزدار

وبائی امراض کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ بزدار
July 31, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےعوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے، کہا کہ وبائی امراض کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کراتے ہوئے شہریوں سے عیدپر سماجی فاصلہ برقراررکھنےکی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کے کرم سے کورونا کے متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے،عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا تو مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ سرداراعثمان بزدارنے کہا کہ کورونا پرپوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں 5اگست کو ایوان وزیراعلیٰ سے گورنرہاؤس تک ”یوم استحصال کشمیر“  پرریلی کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔