Monday, September 16, 2024

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ،شیرجوانوں کے ولولے سے دشمن دہل گئے

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ،شیرجوانوں کے ولولے سے دشمن دہل گئے
August 14, 2016
لاہور(92نیوز)واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنےکی پروقارتقریب ہوئی جس میں ملی نغموں اورشہریوں کےجوش وولولےمیں شیرجوانوں نےقومی پرچم اتارا۔اے پی ایس کےطلبہ اورغیرملکیوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق  یوم آزادی پرواہگہ بارڈرپرپرچم اتارنےکی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا تقریب میں شہریوں کی کثیرتعدادنےشرکت کی جوپاکستان زندہ باد اورپاکستان کامطلب کیا، کےنعرے لگاتےرہے ملی نغموں کی دھن میں حب الوطنی سے سرشاررینجرزکےجوانوں نےپرچم اتارا۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک شہری بہت پرجوش دکھائی دئیے کہتےہیں وطن کے لیے جان قربان  کرنے سےبھی گریز نہیں کرینگے ۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاورکےچھ طلبہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنےشہیدساتھیوں کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔ بچوں نےفوجی بن کرملکی دفاع کےعزم کااظہارکیا۔ واہگہ بارڈرپرہونےوالی پروقارتقریب میں نہ صرف لاہورکےدیگرشہروں سے آئے شہریوں نے شرکت کی ،بلکہ غیرملکیوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی ۔