Thursday, September 19, 2024

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ، جوانوں کےقدموں کی دھمک سے دشمن دہل گیا

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ، جوانوں کےقدموں کی دھمک سے دشمن دہل گیا
August 14, 2018
لاہور( 92 نیوز) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں جوانوں  کے قدموں کی دھمک سے دشمن کے دل دہل گئے ۔ 14 اگست ارض پاک کی آزادی کا دن  ہے ، اس دن کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  کے لیے پاکستان رینجرز کی جانب سے  واہگہ بارڈر پر  پرچم اتارنے  کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب  کے آغاز سے ہی قومی ترانے اور اللہ اکبر کے فلگ  نعرے شہریوں کا خون گرماتے رہے ۔ اس  پر مسرت موقع پر پاک آرمی کے سولو بینڈ کی دھنوں پر جوانوں نے دلکش کومبیٹ ڈرل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی ۔ واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب میں رینجرز کے جوانوں کی پرفامنس  نے جہاں  شائقین  کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا تو وہیں عوام نے بھی دل کھول کر جوانوں کے جوش اور  جذبے کو سراہا ۔ واہگہ بارڈر کا علاقہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، فضا میں بلند ہونے والی اللہ اکبر کی صدائیں  سرحد پار بھی دور تک سنائی دیتی رہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی سکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔