Monday, September 16, 2024

واہگہ بارڈر پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب، عوام کی کثیرتعداد میں شرکت

واہگہ بارڈر پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب، عوام کی کثیرتعداد میں شرکت
August 5, 2016
لاہور(92نیوز)واہگہ بارڈر پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کے لیے عام دنوں کے مقابلہ میں آزادی کے مہینے میں عوام کی بڑی تعداد آ رہی ہے عوام کی کثیر تعداد کے نعروں میں جوانوں کا جوش و جذبہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق واہگہ بارڈر پر یوں تو پرچم اتارنے کی تقریب روزانہ ہوتی ہے لیکن آزادی کے مہینے میں عوام کی بڑی تعداد اپنے جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشنے کے لیے واہگہ بارڈر آتے ہیں اپنے ہم وطنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی سے رینجرز کے جوانوں کے جوش اور جذبہ کا رنگ اور بھی بڑھ گیا۔ بارڈر پر جوانوں کا جوشیلا انداز اور چال ڈھال لوگوں کو اتنا بھاتی ہے کہ وہ پھولے نہیں سماتے جبکہ نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے دشمن کے درو دیوار ہلا دیتے ہیں۔ رینجرز کے جوانوں کی گھن گرج اور بوٹوں کی دھمک سے دشمن کے دل بھی دہل جاتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب اس قدر روح پرور ہوتی ہے کہ ہر پاکستانی پرچم کو چومنے اور اس کو سربلند رکھنے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا عہد کرتا ہے۔