Friday, April 26, 2024

واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ میں جوانوں نے ہم وطنوں کا لہو گرمایا، دشمنوں کا دل دہلایا

واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ میں جوانوں نے ہم وطنوں کا لہو گرمایا، دشمنوں کا دل دہلایا
March 23, 2017
-لاھور (92 نیوز) واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ میں رینجرز کےجوانوں نے ہم وطنوں کا لہو گرمایا دشمنوں کا دل دہلایا،،، پرچم اتارنے کی روایتی تقریب یومِ پاکستان پر خاص ہو گئی -شرکا کا جوش و جذبہ آسمان کو چھوتا رہا،،،فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی- یوم پاکستان پر واہگہ میں پرچم اتارنے کی روایت کا رنگ ہی جدا تھا -کیا بچہ کیا بڑا ہر کوئی جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھا،،رینجرز کی لیڈی اہلکاروں نے  بھی پریڈ میں حصہ لیا Wagah2 -پریڈ کےدوران جہاں نوجوان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے وہیں ایک بزرگ شہری بھی دھرتی ماں کی محبت میں جھومتا رہا -خصوصی بینڈ  کی دلکش پریڈ نے سماں باندھ دیا Wagah1 ڈی جی رینجرز پنجاب ۔۔۔میجر جنرل اظہر نوید حیات ، ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ بلال وڑائچ ،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال ،ڈپٹی اسپیکر  شیر علی گورچانی اور میئر لاہور کرنل  ریٹائرڈ مبشر بھی تقریب میں موجود تھے -واہگہ پریڈ میں جوانوں اور شہریوں کے جوش و جذبے نے ایک بار پھر دشمنوں کو پیغام دیا کہ وہ پاک سر زمین کی دھرتی کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے