Thursday, April 25, 2024

واہگہ بارڈر بند کر دیا گیا ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

واہگہ بارڈر بند  کر دیا گیا ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
March 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، حکومت نےو اہگہ بارڈر  بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق واہگہ بارڈر دو ہفتوں کے لئے بند کیا جا رہا ہے ، موجودہ صورتحال میں واہگہ بارڈر کی بندش پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔

اس سے قبل پاکستان ایران اور افغانستان سے متصل سرحدیں بھی بند کر چکا ہے ۔