Saturday, April 27, 2024

واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب پر بھارتی بنچوں پر چپ کا راج

واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب پر بھارتی بنچوں پر چپ کا راج
February 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب پر بھارتی بنچوں پر چپ کا راج رہا۔ ایل او سی پر اپنے دو لڑاکا طیارے سمیت دو ہوا باز گنوانے پر بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی ماضی کی نسبت آج بھارتی بنچوں پر ہو کا عالم طاری رہا۔ بھارتی عوام انتہائی کم تعداد میں واہگہ بارڈر پر پہنچی۔ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارتیوں کو شاہینوں کا منہ توڑ جواب ملا۔ اپنے مذموم مقاصد لے کر اڑنے والے دو بھارتی لڑاکا طیارے شاہینوں نے مار گرائے ۔ دو بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی۔ پاک فضائیہ نے بروقت جواب دیتے ہوئے دونوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ دو بھارتی پائلٹ مارے گئے۔ ایک کو پاک فوج نے زندہ پکڑ لیا۔ ایک طیارہ سماہنی سیکٹر کے گاؤں ہوڑاں کوٹلہ میں  ، دوسرا مقبوضہ جموں و کشمیر کی حدود میں گرا۔ افواج پاکستان کے جوابی وار سے دشمن پر ہیبت طاری ہو گئی۔ بھارتی سورما واہگہ بارڈر پر گشت کرنا ہی بھول گئے۔ کئی چوکیاں بھی خالی کرکے بھاگ کھڑے ہوئے۔