Friday, April 26, 2024

واہ کینٹ: گھریلو تنازع پر میاں بیوی سمیت 6 افراد قتل

واہ کینٹ: گھریلو تنازع پر میاں بیوی سمیت 6 افراد قتل
January 11, 2017
واہ کینٹ(92نیوز)واہ کینٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، گھریلو تنازع پر میاں بیوی سمیت چھ افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،راولپنڈی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم نے طالبعلم کی جان لے لی۔ تفصیلات کےمطابق واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفومیں قاتل راج گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے 3خواتین 2مرد اور ایک کمسن بچی کو قتل کردیا فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او واہ کینٹ کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ ہے۔ فائرنگ کرنیوالا ملزم حمزہ مقتولہ فوزیہ کا بھانجا ہے قتل ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کے علاقہ بنی میں اصغر مال کالج کے 2طلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا اور گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں22سالہ طالبعلم توقیر عباسی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کا تعلق مری سے ہے لاش کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں نے ہولی فیملی ہسپتال کے باہر احتجاج کیا ،نعرے بازی کی  اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتارکیا جائے۔