Saturday, April 20, 2024

واہ کینٹ میں ڈاکو دن دیہاڑے موبائل شاپ لوٹ کر فرار

واہ کینٹ میں ڈاکو دن دیہاڑے موبائل شاپ لوٹ کر فرار
November 11, 2018
واہ کینٹ ( 92 نیوز) واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موبائل شاپ  سے لاکھوں کی نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے ۔ واقعے کی  سی سی ٹی وی  فوٹیج 92 نیوز نے  حاصل کرلی ۔  فوٹیج  میں دیکھا  جا سکتا ہے  کہ  چار مسلح ڈاکو  ہیلمٹ اور ماسک پہنے دکان میں داخل ہوئے   ۔ تین  ڈاکوؤں نے  عملے کو  یرغمال  بنائے رکھا  جب کہ ایک ڈاکومزے سے  لاکھوں کی نقدی اور قیمتی موبائل تھیلے میں ڈالتا رہا ۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ملازمین پر تشدد بھی  کیا، دکان کے مالک نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش تو ڈاکو  فائرنگ  کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع کے باوجود  پولیس موقع پر  تونہ پہنچی  لیکن بعد ازاں روایتی کارروائی  کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش کے  لیئے  ناکہ بندی   کر دی  ۔