Tuesday, May 7, 2024

واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن صرف میری وجہ سے ہے ، چودھری نثار

واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن صرف میری وجہ سے ہے ، چودھری نثار
July 16, 2018
واہ کینٹ ( 92 نیوز )  چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے 34 سال نوازشریف کیساتھ وفا کی ، مسلم لیگ ن اس علاقے میں صرف چودھری نثار سے ہے ، نوازشریف واہ فیکٹری کو پرائیویٹائز کرنے آئے تھے انہیں میں نے روکا تھا ۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے  واہ کینٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان میرے مخالف کی دعوت پر آیا مگر ایک لفظ بھی اس کی تعریف میں نہیں کہا ، عمران خان 45سال سے میرا دوست ہے ۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  میں دین اور ملک کی سر بلندی کیلئے آواز اٹھاؤں گا ، میرے مخالف نے کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس میں شمولیت نہ کی ہو ، میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ یہ لوگ سیاست کا کوڑا ہیں ، یہ سیاست کے لنڈا بازار ہیں جو ہر کسی کو فٹ آ جاتے ہیں ۔  سیاسی کوڑا ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے نہ کہ اسمبلیوں میں ۔