Thursday, May 9, 2024

واہ کینٹ میں بااثر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے نسیم نامی شہری معذور

واہ کینٹ میں بااثر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے نسیم نامی شہری معذور
November 16, 2020
ٹیکسلا (92 نیوز) واہ کینٹ میں بااثر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے نسیم نامی شہری معذور ہوگیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ مظلوم شہری نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کردی۔ واہ کینٹ کے علاقے براہمہ میں بااثر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے محمد نسیم نامی ٹھیکدار مستقل طور پر معذور ہوگیا۔ بااثر مافیا کے سامنے پولیس بے بس نظر آتی ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے سے چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ معذور شہری محمد نسیم کا کہنا ہے کہ پولیس نے انکا بیان تک نہیں لیا جو کہ مقدمے کو کمزور کر کے ملزمان کو ریلیف دینے کی کوشش ہے۔ مظلوم شہری نے دھمکی دی ہے کہ ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو وہ بیوی بچوں سمیت خود سوزی کر لے گا۔ محمد نسیم نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔