Friday, March 29, 2024

واہ رے ریلوے !!! لاہور سے کراچی جانےوالی عید ٹرین کی 15بوگیوں میں صرف 7مسافر سوار

واہ رے ریلوے !!! لاہور سے کراچی جانےوالی عید ٹرین کی 15بوگیوں میں صرف 7مسافر سوار
July 12, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان ریلوے نے عیدالفطرسے قبل مسافروں کی سہولت کےلئے ملک بھر کیلئے تئیس خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔ خصوصی ٹرینیں تو چل رہی ہیں لیکن خالی بوگیوں کے ساتھ۔ لاہور سے کراچی کیلئے خصوصی ٹرین چلی تو مسافروں کی تعداد ٹرین کی بوگیوں سے بھی کم تھی۔ پندرہ بوگیاں اور مسافرصرف سات۔ یہی نہیںان سات مسافروں میں سے ایک خانیوال اور چار بہاولپور سٹیشن پر اتر جائیں گے اور صرف دو ہی ٹرین کے آخری اسٹاپ کراچی تک جائیں گے۔ خسارے میں ڈوبے محکمے کی جانب سے ناقص حکمت عملی کا ایک اور مظاہرہ کیا گیا۔ ناقص کارکردگی چھپا کر بہتر ی کا ڈھونڈرا پیٹنے کیلئے خصوصی ٹرینیں تو چلا دی گئی لیکن اس حقائق کی طرف دھیان ہی نہیں گیا کہ ابھی تو عید کی چھٹیوں کا اعلان ہی نہیں ہوا۔ چھٹیاں ہوں گی تو لوگ اپنے آبائی گھروں میں عید کےلئے روانہ ہوں گے۔ مالی خسارہ اور ریلوے تو جیسے لازم و ملزوم ہیں۔ ریلوے کو ان خصوصی ٹرینوں سے آمدن تو ہونے کو رہی تاہم خسارہ خوب ہوگا۔ لاکھوں روپے کا ڈیزل جلے گا، ہزاروں روپے کا ٹی اے ڈی اے بنے گا۔