Friday, May 17, 2024

واڈا کی روس پر 4 سال تک کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی

واڈا کی روس پر 4 سال تک کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی
December 9, 2019
مونٹریال (92 نیوز) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے روس پر 4 سال تک کھیلوں کے کسی بھی عالمی مقابلے میں شرکت پر پابندی لگادی۔ روس اگلے برس ٹوکیو اولمپکس اور قطر میں ہونیوالی ورلڈ کپ فٹبال 2022 میں شرکت نہیں کرسکے گا تاہم ایسے کھلاڑی جو یہ ثابت کردیں کہ انہوں نے ممنوعہ طاقت بخش ادویات استعمال نہیں کیں،وہ انفرادی حیثیت میں مقابلوں میں شرکت کے اہل ہوں گے لیکن وہ روس کا پرچم استعمال نہیں کرسکیں گے،روس کا قومی ترانہ بھی نہیں بجایا جائے گا۔ واڈا نے روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ میں ردوبدل کا الزام ثابت ہونے پر ایکشن لیا۔ روس 21 دن کے اندر اندر فیصلے کو چیلنج کرسکتا ہے۔