Thursday, April 25, 2024

واچ لسٹ میں نام ڈالنے پر امریکا کو وضاحت دینا ہو گی، اعزاز چودھری

واچ لسٹ میں نام ڈالنے پر امریکا کو وضاحت دینا ہو گی، اعزاز چودھری
January 6, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں موجود پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں ڈالنے پر امریکا وضاحت کرے۔
امریکا نے پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کر دیا جس پر پاکستان نے امریکا سے وضاحت طلب کر لی۔
اس حوالے سے اعزاز چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا سے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ کے مقاصد پوچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی اورانسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ پاکستانی آئین تمام افراد کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
اعزاز چودھری نے کہا کہ عالمی برادری مذہبی آزادی کیلئے پاکستانی اقدامات سے واقف ہے۔ امداد معطلی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تفصیلی جواب کا انتظار ہے۔
اعزاز چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ براہ راست امریکی قوم کے تحفظ کیلئے ہے۔ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ کی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے وسائل استعمال کئے۔