Wednesday, April 24, 2024

واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف لاہور میں چوتھے روز بھی ملازمین سراپا احتجاج رہے

واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف لاہور میں چوتھے روز بھی ملازمین سراپا احتجاج رہے
May 14, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف لاہور میں چوتھے روز بھی ملازمین سراپا احتجاج رہےلیسکو ہیڈآفس کے سامنے دھرنے کے باعث افسران کا آفس میں داخلہ بند ہوگیا جبکہ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر رہا۔۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے لیسکو ہیڈ آفس کے سامنے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا مظاہرین مرکزی دروازے کے سامنے بیٹھ گئےاور لیسکو کے اعلیٰ افسران کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی  جس کے باعث کام ٹھپ رہا مظاہرین نے کہا کہ اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ دھرنے کے باعث ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباﺅ رہا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا تو ہر کسی کا حق ہے لیکن ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔۔ واپڈا الیکٹرک یونین کی مرکزی قیادت نے اگلا پڑاﺅ فیصل آباد میں ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرتے دم تک لیسکو اور دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔