Sunday, September 8, 2024

واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں 62ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ، سیمی فائنل میچ میں ہاکیاں بھی چلیں

واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں 62ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ، سیمی فائنل میچ میں ہاکیاں بھی چلیں
January 9, 2016
کراچی(92نیوز)واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں باسٹھ ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ چیمپئن شپ کے دوران ہاکیاں بھی چل گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں جاری باسٹھ ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پی آئی اے نے سخت مقابلے کے بعد نیشنل بینک کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی کو ایک صفر سے ہرایا ۔ سیمی فائنل کے دوران اس وقت ناخوشگوار واقع پیش آیا  جب پی آئی اے کے کھلاڑی جیت کے بعد نیشنل بینک کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دینے پہنچے تو میچ کے دوران زخمی ہونے والے نیشنل بینک کے اختر علی نے پی آئی ے کے کھلاڑی عامر شہزاد کو ہاکی مار کر حساب چکتا کرنے کی کوشش کی ۔ موقع پر موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ کو رفع دفع کروایا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ واقعے کی جیسے ہی رپورٹ ملے گی کارروائی کریں گے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر کا کہناتھا کہ کھیل کو کھیل کے طریقے سے کھلانا چاہئے ۔ باسٹھ ویں ہاکی چیمین شپ کا فائنل اتوار کو پی آئی اے اور واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔