Monday, September 16, 2024

واپسی سے آگاہ کریں، مشرف کو سکیورٹی دینگے،وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کے وکیل کو خط

واپسی سے آگاہ کریں، مشرف کو سکیورٹی دینگے،وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کے وکیل کو خط
March 19, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو واپسی پر سکیورٹی دینے کیلئے سابق صدر کے وکیل کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ واپسی کی  تاریخ سے آگاہ کریں،پرویز مشرف کو سکیورٹی دینگے۔

پرویز مشرف کے وکیل نے  خط کے جواب میں  لکھا کہ یقین نہیں حکومت سکیورٹی فراہم کریگی،حکومت پرویز مشرف کی سکیورٹی سے  متعلق  عدالت کو آگاہ کرے ۔

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد کا کہنا  کہ پرویز مشرف عنقریب پاکستان واپس  آکرعدالتوں میں پیش ہوں گے  ،ہم چاہتے ہیں پرویز مشرف  کی آمد پرتخریب کاری نہ ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا  چاہتیں ،جلد پرویز مشرف کی وطن واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔