Wednesday, April 24, 2024

واپس آ گیاہوں‘ اب تیرا کیا بنے گا کالیا : خواجہ آصف کا ٹویٹ

واپس آ گیاہوں‘ اب تیرا کیا بنے گا کالیا : خواجہ آصف کا ٹویٹ
October 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپس آ گیا ہوں‘ اب تیرا کیا بنے گا کالیا۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت کے بعد وزیراطلاعات پرویز رشید مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ افواہیں گرم تھیں کہ وزیردفاع خواجہ آصف سے بھی استعفیٰ لیا جائے گا مگر انہوں نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔