Friday, April 19, 2024

واٹس ایپ کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ

واٹس ایپ کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ
May 14, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی اخبار نے واٹس ایپ  کی سکیورٹی کے حوالے بڑا انکشاف کردیا ، جس کے مطابق ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہو چکا ہے ۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فرم ایپ پر کال کرتی ہے، اگر کال ریسیو نہ بھی کی جائے تو بھی جاسوسی کا ایک مخصوص سافٹ ویئر صارف کے موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے، جس کے بعد یہ کال لاگ میں بھی نظر نہیں آتی۔ یہ جاسوس سافٹ ویئر اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر انسٹال ہوتا ہے ، اسرائیلی کمپنی اپنے اس سافٹ ویئر کو دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کوفروخت کرتی ہے۔ ادھر  انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ٹیم نے خامی دور کردی ہے، صارفین اپنا واٹس ایپ سافٹ بھی اپڈیٹ کرلیں۔