Monday, May 13, 2024

واٹس ایپ کے نئے فیچر ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی

واٹس ایپ کے نئے فیچر ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی
March 9, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) واٹس ایپ کے نئے فیچر ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے نئے فیچر پر کام جاری ہے جسے ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔

واٹس ایپ گفتگو پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ بیک اپ میں اب ’’ پاس ورڈ پروٹیکشن ‘‘ فیچر متعارف کرا یا جا رہا ہے اور یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے آئکلائڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لئے اب صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکتے ہیں جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوگا اور جب بھی صارف بیک اپ چیٹس کو بحال کرے گا تو اسے پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی۔ جب بھی کوئی بیک اپ چیٹ تک رسائی کی کوشش کرے گا تو واٹس ایپ فوری طور پر فون نمبر کے ذریعے تصدیق لیے بغیر رسائی نہیں دے گا۔