Friday, April 26, 2024

واٹس ایپ پر ایک پیغام 5بار سے زیادہ فاروڈ نہیں کیا جا سکے گا

واٹس ایپ پر ایک پیغام 5بار سے زیادہ فاروڈ نہیں کیا جا سکے گا
January 22, 2019
لندن ( 92 نیوز)واٹس ایپ کسی بھی ایک پیغام کو پانچ سے زیادہ بار فارورڈ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ واٹس  پر اب ایک پیغام کو پانچ سے زیادہ بار فارورڈ کرنا ممکن نہیں ،  یہ اقدام جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے  کے  لئےکیا جا رہا ہے۔کمپنی نے یہ پالیسی بھارت میں چھ مہینے قبل ہی لاگو کر دی تھی۔ مگر اب یہ پالیسی تمام صارفین پر لاگو ہوگی۔ ایک واٹس ایپ گروپ میں 256یوزر شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یعنی اگر کوئی صارف کسی پیغام کو ایسے پانچ گروپس  میں فارورڈ کرتا ہے تو  پیغام 1280  صارفین تک بھیج سکے گا۔ اس سے قبل 5120سے  زائد صارفین کو پیغام فارورڈ کیا  جا سکتا تھا۔ یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب فیس بک اور واٹس ایپ سمیت متعدد سروسز کو جعلی خبریں  پھیلانے میں مدد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس نے وسطی یورپ، یوکرین اور مشرقی یورپی ممالک کے ان 500 پیجز کو ختم کر دیا جو مبینہ طور پر جعلی خبروں کو پھیلانے میں کردار ادا کر رہے تھے۔