Wednesday, May 8, 2024

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی موخر کر دی

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی موخر کر دی
January 16, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی موخر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے ڈیڈ لائن 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی تک کر دی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا، مشاورتی عمل میں صارفین کی رائے شامل کریں گے۔