Thursday, April 25, 2024

واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا

واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا
May 9, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) فیس بک کی ملکیت سوشل ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی اپنانے پر مجبور کرنے کے منصوبے سے ایک بار پھر پیچھے ہٹ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کے لئے خوشخبری ہے۔ ایپ واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔

واٹس ایپ نے ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وہ اپنے ان صارفین کے اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کرے گا جو نئی پالیسی قبول نہیں کریں گے بلکہ یاددہانی کراتا رہے گا۔

15 مئی کو کسی کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا غیر فعال نہیں کیا جائے گا تاہم صارفین کو پالیسی کے بارے میں مستقل طور پر یاد دہانی کے میسیجز یا نوٹی فکیشنز موصول ہوتے رہیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے 8 فروری کی ڈیڈلائن کا اعلان کیا گیا تھا، صارفین کے شدید ردعمل کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے کئی وضاحتیں دی گئیں اور پھر پرائیویسی تبدیلی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔