Friday, May 17, 2024

واٹس ایپ میں ایک اور تبدیلی کا امکان

واٹس ایپ میں ایک اور تبدیلی کا امکان
March 25, 2017

لاہور(ویب ڈیسک) واٹس ایپ میں اب نیا فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے جس میں اگر کوئی صارف اپنا فون نمبر تبدیل کرے گا تو اس کے کانٹیکٹس کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق یہ فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ہے جو کسی وجہ سے فون نمبر بدلتے ہیں مگر اپنے واٹس ایپ فرینڈز کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں مگر انہیں یہ یقین دلانا مشکل ہوسکتا ہے کہ یہ نیا نمبر آپ کا ہی ہے۔ اپنے کانٹیکٹس کو اپنے پاس رکھنا اور فون نمبر بدلنے سے انہیں آگاہ کرنا کافی آسانی کا باعث ہوگا۔ تاہم یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاتا ہے ابھی اس بارے میں کہنا مشکل ہے مگر رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی مرضی سے ایسے کانٹیکٹس کا انتخاب کرسکیں گے جنھیں فون نمبر بدلنے پر نوٹیفکیشن ارسال کیا جائے گا۔