Thursday, April 25, 2024

واٹس ایپ میں اب خود کار طریقے سے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر

واٹس ایپ میں اب خود کار طریقے سے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر
May 1, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) اب آپ کو واٹس ایپ پر عارضی پیغامات کو بار بار ڈیلیٹ کرنے کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ اس لیے کہ واٹس ایپ میں خود کار طریقے سے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا فیچر اب موجود ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے امریکی میگزین انٹرپرینیور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بار جب یہ آپشن فعال ہو جائے تو چیٹ میں آئے نئے پیغامات سات دن میں غائب ہو جائیں گے، لیکن واضح رہے یہ فیچر بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز کو متاثر نہیں کرتا۔ جبکہ دوسری جانب وہ محفوظ بھی رہیں گے اور اسی طرح ملٹی میڈیا فائلیں ان ڈیوائسز سے کہیں بھی غائب نہیں ہوں گی جن میں وہ محفوظ ہیں۔

عارضی واٹس ایپ پیغامات کو فعال کرنے کے طریقے واٹس ایپ چیٹ کھولیں۔ رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔’عارضی پیغامات‘ کے اختیار کو تلاش کریں اور اسے ایکٹیویٹ کر لیں۔

 اگر اس آپشن کا استعمال ترک کرنا ہو تو اسے غیر فعال کرنے کے لیے وہی اقدامات کریں۔ البتہ فعال کی بجائے صرف غیر فعال کا اختیار استعمال کریں۔

واٹس ایپ صارفین کو پیغامات بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد خود بخود حذف کرنے کا آپشن فراہم کرے گی اور یہ انفرادی اور اجتماعی گفتگو میں دستیاب ہوگا۔