Monday, September 16, 2024

واٹس ایپ سکرین شاٹ کی افواہ سے صارفین پریشان ہوگئے

واٹس ایپ سکرین شاٹ کی افواہ سے صارفین پریشان ہوگئے
January 31, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ کے سکرین شاٹ سے متعلق چلنے والے بے بنیاد خبر نے صارفین کو پریشان کر دیا ہے ۔اس بے بنیاد خبر نے کروڑوں صارفین کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یہ افواہ سوشل میڈیا کے ذریعے بہت تیزی سے پھیلی کہ ان کی جانب سے لیے جانے والے سکرین شاٹس کا نوٹیفکیشن دوسرے صارف کو دیا جائے گا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ گزشتہ سال نومبر میں بھی یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ انسٹاگرام پر تصاویر کا سکرین شاٹ لینے پر دوسرے صارفین کو مطلع کیا جائیگا کہ اس کی تصویر کا سکرین شاٹ لیا گیا ہے جس پر انسٹاگرام کو وضاحت کرنا  پڑی تھی کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں۔ واٹس ایپ کی سکرین شاٹ کی جعلی خبر میں تو اس ایپ کے بانی جان کوم کا حوالہ بھی دیا گیا تھا کہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں،تو اگر آپ دیگر افراد کے واٹس ایپ پیغامات کا سکرین شاٹ لینے کے عادی ہیں تو فکر کی بات نہیں آپ کی اس عادت کا علم اس شخص کو نہیں ہوگا جس کے پیغام کا آپ سکرین شاٹ لیں