Friday, April 26, 2024

واٹس ایپ سمارٹ فون کے بغیر استعمال کرنے کی سہولت پر کام جاری

واٹس ایپ سمارٹ فون کے بغیر استعمال کرنے کی سہولت پر کام جاری
July 16, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) واٹس ایپ کو سمارٹ فون کے بغیر استعمال کرنے کی سہولت پر کام جاری ہے۔

میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا تجربہ کر رہے ہیں جس کا مقصد صارفین کو سمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے واٹس ایپ کے اربوں صارفین کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا کسی بھی ڈیوائس کو سمارٹ فون سے کنیکٹ کیے بغیر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

اس نئی صلاحیت سے، آپ فون اور چار دیگر ڈیوائسز پر بیک وقت واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کو ویب ورژن کے ذریعے اب بھی کمپیوٹر وغیرہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے سمارٹ فون کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کے نئے نظام میں یہ مسائل نہیں ہوں گے کیونکہ اس کے ہر آپریشن کے لیے سمارٹ فون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔