Thursday, April 25, 2024

واٹرکمیشن کا کراچی واٹر بورڈ کو بلدیہ ٹاؤن میں فوری لائنیں بچھانے کا حکم

واٹرکمیشن کا کراچی واٹر بورڈ کو بلدیہ ٹاؤن میں فوری لائنیں بچھانے کا حکم
July 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) واٹرکمیشن نے کراچی واٹر بورڈ کو بلدیہ ٹاؤن میں فوری پانی کی لائنیں بچھانے کا حکم دیدیا ۔ واٹرکمیشن  نے  فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ملازمین کو بھی فوری تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے، واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم کہتے ہیں  ، اسکیم مکمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 دن میں بلدیہ ٹاؤن میں اسکیم مکمل کرنے کے بعد پانی فراہم کر دیا جائیگا۔ فیشریز میں صفائی ستھرائی اور غیرقانونی زمین اور جیٹی کے معاملے پر کمیشن سربراہ نے کہا کچھ لوگ کچرا اور پتھر ڈال کر اپنی پرائیویٹ جیٹی بنالیتے ہیں  ، یہ کام کس قانون کے تحت کیا جارہا ہے  ، بغیر فنڈز کہ کیسے صفائی ممکن ہوگی ؟۔ کمیشن سربراہ نے فیشریز ریگولیٹ کرنے کے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ، کمیشن نے مزید کاروائی 9 جولائی تک ملتوی کردی۔