Monday, September 16, 2024

واٹر کمیشن کا کمشنر کراچی سمیت تمام افسروں سے اضافی چارج واپس لینے کا حکم

واٹر کمیشن کا کمشنر کراچی سمیت تمام افسروں سے اضافی چارج واپس لینے کا حکم
February 16, 2018

کراچی (92 نیوز) واٹر کمیشن نے کمشنر کراچی سمیت تمام افسروں سے اضافی چارج واپس لینے کا حکم دے دیا ۔
سندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کی سماعت ہوئی ۔
فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے پر کمیشن نے کمشنر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔
واٹر کمیشن نے کمیشن افسران کے پاس ایک سے زائد عہدوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی سمیت تمام افسران سے اضافی چارج واپس لینے کا حکم دے دیا ۔
کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اگر عملدرآمد نہیں کریں گے تو متعلقہ سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی سفارش کریں گے ۔
ادھر واٹر کمیشن نے مجسٹریٹس کو فیکڑی میں داخلے سے روکنے کا بھی نوٹس لیا ۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ صنعتی فیکٹریوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا ۔
واٹرکمیشن نے ستترفیکڑی ملکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔
کمیشن نے فلٹرز پلانٹس کے منصوبوں کی تمام تر تفصیلات طلب کر لیں ۔ کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے کہ اب تک کتنے منصوبوں پر کتنی رقوم جاری کی گئی ۔
دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر نے واٹر کمیشن کو مسائل سے آگاہ کیا تو کمیشن نے کہا کہ تمام سوک ادارے ایک ساتھ بیٹھیں اور معاملات حل کریں ۔
میئر کراچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا آلودہ پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔