Thursday, April 25, 2024

وانا میں تاجروں نے لاکھوں مالیت کا چلغوزہ جلادیا

وانا میں تاجروں نے لاکھوں مالیت کا چلغوزہ جلادیا
December 15, 2019
وانا ( 92 نیوز)  جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں تاجروں نے لاکھوں روپے مالیت کا چلغوزہ جلا دیا  ، تاجروں نے مقامی طور پر پیدا ہونے والے چلغوزے پر ٹیکس کا نفاذ مسترد کر دیا جنوبی وزیرستا ن کے علاقہ وانا میں تاجرقیمتی ترین ڈرائی فروٹ چلغوزے پر ٹیکس لگانے پر برہم ہیں، وانا میں  چلغوزے کے تاجروں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تومظاہرین  نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے قیمتی چلغوزے کی بوری نذ رآتش کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2016میں ان سے معاہدہ کیا تھا کہ افغانستان سے آنے والے چلغوزے پرٹیکس لگایا جائے گا تاہم مقامی طور پر پیدا ہونے والے چلغوزے پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور کسٹم حکام کی جانب سے اب ان پر بغیر کسی کاغذی کارروائی کے ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع میں دیگر ٹیکسز پر چھوٹ دی جا چکی ہے۔ انہوں نے دھمکی کی دی کہ اگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیں گے ۔