Thursday, April 25, 2024

والیم ٹین کے حوالے سے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ اور اس عدالت کو مس لیڈ کیا ، وکیل امجد پرویز

والیم ٹین کے حوالے سے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ اور اس عدالت کو مس لیڈ کیا ، وکیل امجد پرویز
June 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کو ایکسپرٹس اینگیج کرنے کا اختیار تھا، سولسٹر نہیں ، کہتے ہیں والیم ٹین کے حوالے سے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ اور اس عدالت کو مس لیڈ کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ کلثوم نواز کی پرانی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا نئی رپورٹ کل تک آ جائے گی ، وہ عدالت میں جمع کروا دیں گے۔ مریم نواز کے وکیل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کو ایکسپرٹس اینگیج کرنے کا اختیار تھا، سولسٹر نہیں۔ والیم ٹین کے حوالے سے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ اور اس عدالت کو مس لیڈ کیا ۔ کہا گیا کہ والیم ٹین میں غیر ملکی کورسپانڈنٹس ہیں اور کچھ ایسا مواد ہے جس پر ابھی تفتیش ہو رہی ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا پراپراٹی کی ملکیت پر اصل جھگڑا ہے ، جب کوئی سرکاری ملازم اپنے اثاثوں کا ڈیکلیریشن دیتا ہے تو وہ ان کے ذرائع کی وضاحت دیتا ہے۔ جائیداد کی ملکیت تسلیم کرنے کے باوجود چار شرائط پوری نا ہوئیں ، عدالت کا فیصلہ موجود ہے، مفروضے پر سزا نہیں ہو سکتی۔ط