Thursday, April 25, 2024

والٹن ائیرپورٹ لاہور پر تربیتی آپریشن مکمل بند نہ ہو سکا

والٹن ائیرپورٹ لاہور پر تربیتی آپریشن مکمل بند نہ ہو سکا
March 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کا خطرہ عروج پر مگر والٹن ائیرپورٹ  پر تربیتی آپریشن مکمل بند نہ ہوسکا ، سول ایوی ایشن حکام کاکہنا ہے کہ اسی فیصد تربیتی کلاسز بند کردی گئیں۔

کوروناوائرس کاخطرہ عروج پر مگر والٹن ائیرپورٹ  پرتربیتی آپریشن مکمل بندنہ ہوسکا ،  سول ایوسی ایشن حکام کا کہناہے کہ والٹن ایئرپورٹ پر 80 فیصدکلاسزبند کردیں،20 فیصد چل رہی ہیں۔بیس فیصدچلنےوالی کلاسزمیں وہ طلباء ہیں جن کے دوسو گھنٹے پورے ہونےوالےہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کامؤقف ہے کہ تربیتی پروازوں میں دو افرادہوتے ہیں اس لیے ان پرپابندی عائد نہیں کی،جب پہلے دو افراد چلے جائیں تو اس کے بعد اگلے دو افراد آنے کی اجازت دیتے ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق والٹن ایئرپورٹ پردفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ، سفاری پروازیں گزشتہ روز ہی بندکردی گئی تھیں۔

کوروناوائرس میں دنیا بھر میں احتیاطی تدابیر اختیارکی جارہی ہیں ایئرپورٹس پرپروازیں بھی محدود کردی گئیں ، مگر والٹن ائیرپورٹ پر قائم فلائنگ کلب میں جاری تربیتی پروازیں حکومتی انتظامات اور پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہیں۔