Wednesday, May 8, 2024

والوو اوشن ریس کا ساتواں مرحلہ برازیل سے شروع، میراتھن کی آخری منزل سویڈن کی بندرگاہ

والوو اوشن ریس کا ساتواں مرحلہ برازیل سے شروع، میراتھن کی آخری منزل سویڈن کی بندرگاہ
April 20, 2015
اتاجائی (ویب ڈیسک) ولوو اوشن ریس کا ساتواں مرحلہ برازیل کی بندر گاہ اتاجائی سے شروع ہو گیا۔ سمندر میں ہوا بالکل بند ہونے کے سبب کشتی رانوں کو تیزی سے سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتاجائی کے مقام سے شروع ہونیوالی ریس کے موقع پر سمندر بھی مطلاطم  تھا، نہ ہوا چل رہی تھی اور سفر کا آغاز انتہائی سست رفتاری سے شروع ہوا لیکن مداحوں کی بڑی تعداد مقابلے میں شریک کشتیوں کو الوداع کہنے کیلئے موجود تھی جبکہ برطانوی مزاح نگار اور صحافی ڈوم جولی، برازیلین فٹبالر مارسیو سانتوز، ماڈل ایل جبور بھی کشتیوں پر موجود تھے  جبکہ ریس کے آغاز پر بھی خوب دھوم دھڑکا  کیا گیا۔ ہوا نہ چلنے کی وجہ سے منتظمین کو بندرگاہ  کے اندر کا راستہ مختصر کرنا پڑا۔ اس ریس میں مجموعی طور پر ابوظہبی  اوشن ریسنگ برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ موجودہ مرحلہ امریکا کی نیو پورٹ پر ختم ہو گا جس میں پندرہ سے سترہ دن لگیں گے اور وہ اڑتیس ہزار سات سو انتالیس ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کریں گی۔ کشتیوں کی آخری منزل سویڈن کی گوئٹنبرگ بندرگاہ ہے۔