Thursday, March 28, 2024

والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع، 7کشتیاں سمندر میں پوری دنیا کا چکر لگائیں گی

والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع، 7کشتیاں سمندر میں پوری دنیا کا چکر لگائیں گی
June 8, 2015
لزبن (ویب ڈیسک) والوو اوشن ریس کا آٹھواں مرحلہ پرتگال سے شروع ہو گیا ہے جس میں مقابلے میں حصہ لینے والی سات کشتیاں منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ پرتگال کے دارالحکومت اور ساحلی شہر لزبن سے شروع ہونے والا جہاز رانی کا آٹھواں مرحلہ چھ سو سینتالیس ناٹیکل میل پر مشتمل ہے۔ سب سے کم فاصلے کا یہ مرحلہ فرانس کے علاقے لورینٹ میں گیارہ جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ پوری دنیا کے گرد چکر لگانے کے اس ایونٹ میں ٹوٹل نو مرحلے ہیں۔ برطانیہ کے دو دفعہ کے اولمپکس سلور میڈلسٹ ایان واکر اور ان کی ٹیم ابوظہبی اوشن ریسنگ فتح سمیٹنے کی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے۔ جہاز رانی ریس کا آخری مرحلہ سویڈن کے شہر گاتھن برگ میں ہوگا۔