Thursday, March 28, 2024

والدین کو ہراساں کرنیوالے وکیل بیٹے کی سندھ ہائیکورٹ نے سرزنش کردی

والدین کو ہراساں کرنیوالے وکیل بیٹے کی سندھ ہائیکورٹ نے سرزنش کردی
March 5, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں والدین  کو ہراساں کرنے والے وکیل بیٹے کی کمرہ عدالت میں سرزنش کی ، جس کے بعد بیٹے نے باپ کے پاؤں میں گر کر معافی مانگ لی ، عدالت نے وکیل کی تمام بہن بھائیوں اور والدین سے صلح کروادی ۔ سگے بیٹے کی جانب سے ضعیف ماں باپ کو ہراساں کرنے کے کیس کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جذبانی مناظر  دیکھنے کو آئے جہاں  سماعت کے دوران والدین آبدیدہ ہوگئے  اور کہا کہ صلح کیلئے ہاتھ جوڑے،  وکیل بیٹا امیر اور گاڑیوں والا ہے، اس لیے بار ایسوسی ایشن سمیت کسی نے ہماری نہیں سنی ۔ عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کررہے ہو  ، آخرت میں جواب دہی کیلئے والدین کی خدمت کرو  ، جب ماں باپ کا سایہ نہیں ہوگا تو پھر ان کی اہمیت کا پتہ چلے گا  جبکہ قرآن مجید میں بھی والدین کے حقوق کا ذکر آیا ہے ۔ وکیل بیٹے نے عدالت میں بزرگ باپ کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگ لی  ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا بہنیں تو بھائیوں سے پیار کرتی ہیں، اور  ماں باپ کیخلاف بھڑکا نہیں سکتیں ، جس کے بعد عدالت نے تمام بہن بھائیوں اور والدین میں صلح کروادی ۔ عدالت نے سرسید پولیس کی بھی سرزنش کی  اور کہا کہ والدین کو تنگ کیوں کرتے رہے ۔