Thursday, May 9, 2024

والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم، صدر نے تحفظ والدین آرڈیننس جاری کردیا

والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم، صدر نے تحفظ والدین آرڈیننس جاری کردیا
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تحفظ والدین آرڈیننس جاری کردیا، والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ گھر کرائے پر یا بچوں کی ملکیت ہونے پر بھی والدین کو نہیں نکالا جاسکے گا۔