Friday, April 26, 2024

والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، مختلف مکاتب فکر کی اپیل

والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، مختلف مکاتب فکر کی اپیل
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی والدین سے ننھے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل، کہتے ہیں قطرے پلا کر اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ ماہرغذائیت ڈاکٹر فرزین ملک نے 92 نیوز سے بات چیت میں کہا کہ بچوں کے لیے پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضروری ہیں۔ اداکارہ حنابیات خواجہ نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد حل ہیں۔ پولیوتیزی سے پھیلنے والا مرض ہے جوبچوں کےاعصابی نظام پر حملہ آور ہو کر عمر بھر کی معذوری یا چند گھنٹوں میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔