Thursday, March 28, 2024

والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کر کے پولیوفری پاکستان میں مدد کریں ،ڈاکٹر فیصل سلطان

والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کر کے پولیوفری پاکستان میں مدد کریں ،ڈاکٹر فیصل سلطان
September 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)معانو خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے  کہا کہ والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کر کے پولیوفری پاکستان میں مدد کریں۔

ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز  ہو رہا ہے ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ   قومی سطح پر انسداد پولیو مہم کا آج سے آغا ہورہا ہے ،   مہم میں چالیس ملین بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی ،دو لاکھ 75 ہزار پولیو ورکرز اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، والدین سے درخواست ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری پاکستان بنایا جا سکے ۔