Friday, April 26, 2024

والدہ کیساتھ آنیوالا بھارتی سفارتکار ان پر چیخ رہا تھا ، کلبھوشن یادو

والدہ کیساتھ آنیوالا بھارتی سفارتکار ان پر چیخ رہا تھا ، کلبھوشن یادو
January 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دفتر خارجہ کی طرف سے جاری نئی ویڈیو میں گرفتار بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادو کا بیان سامنے آیا ہے ۔

کلبھوشن یادو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری والدہ کیساتھ طیارے میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ۔ میں  نیوی کاکمیشنڈ  آفیسر ہوں اور را کیلئے کام کرتا رہا ۔ جو کچھ  بھارتی حکومت اور باقیوں نے کیا وہ انتہائی غلط ہے ۔

پاکستان میں قید بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو اہلخانہ کےساتھ بھارتی حکام کے برے برتاؤ پر پھٹ پڑا۔ کلبھوشن یادو نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے میری والدہ اور اہلیہ کو تنگ کیا گیm ۔ وہ خوفزدہ تھیں۔ ملاقات پر پاکستان کا ممنون ہوں۔

کلبھوشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے اس کے اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا ۔ دوران سفر طیارے میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا۔  ملاقات کے وقت اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا ۔ بھارتی سفارت کار ان پر چلاتا بھی  رہا۔

کلبھوشن یادیو نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے دوبارہ اپنی شناخت اور حقیقت دہرائی۔