Tuesday, April 23, 2024

والدہ کی ناساز طبیعت پروکٹ کیپر سرفراز احمد کی آسٹریلیا سے وطن واپسی

والدہ کی ناساز طبیعت پروکٹ کیپر سرفراز احمد کی آسٹریلیا سے وطن واپسی
January 10, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، ترجمان پی سی بی کےمطابق سرفراز احمد آسٹریلیا سے واپس آ رہے ہیں۔ سرفراز کی والدہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد والدہ کی ناساز طبیعت کے باعث آسٹریلیا سے واپس آ رہے ہیں۔

ان کی والدہ کو اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد کی جگہ ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک کسی کو طلب نہیں کیا۔