Friday, April 26, 2024

والدہ کی طبیعت میں کچھ بہتری آرہی ہے ، مریم نواز

والدہ کی طبیعت میں کچھ بہتری آرہی ہے ، مریم نواز
June 25, 2018
لندن ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کی طبیعت میں کچھ بہتری آرہی ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  میں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے کچھ حد تک رد عمل دیا جس سے ہمیں احساس ہو رہا ہے کہ وہ کچھ حد تک سن سکتی  ہیں ۔ کلثوم نواز کی حالت میں کب تک بہتری آئے گی  کے جواب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ اس بارے میں  ڈاکٹر ابھی تک کچھ حتمی جواب نہیں دے رہے ۔ صحافیوں کی جانب سے  انتخابات سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے مریم نواز آگے بڑھ گئیں ۔