Friday, April 19, 2024

والدہ کی طبیعت سنبھلی تھی مگر انفیکشن سے پھر بگڑ گئی ، مریم نواز

والدہ کی طبیعت سنبھلی تھی مگر انفیکشن سے پھر بگڑ گئی ، مریم نواز
June 25, 2018
لندن ( 92 نیوز ) مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی طبیعت سنبھلی  تھی مگر انفیکشن سے پھر بگڑ گئی ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی انفیکشن ختم ہوا کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہو جائے گی  ، یہ وقت گزر جائے گا لیکن کس کا کیا کردار رہا یہ یاد رہے گا۔ مریم نواز نے وطن واپسی سے متعلق کہا کہ میں اور نواز شریف ضرور پاکستان واپس جائیں گے ۔