Tuesday, May 7, 2024

والد کی چوری بچانے کیلئے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے ،ایسا پیسہ اللہ کا عذاب ہے ، عمران خان

والد کی چوری بچانے کیلئے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے ،ایسا پیسہ اللہ کا عذاب ہے ، عمران خان
December 23, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ والد کی چوری بچانے کے لیے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے، کیا فائدہ ایسے پیسے کا، یہ پیسہ تو اللہ کا عذاب ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سربراہ بننے والوں کے سامنے دو راستے تھے، وہ اس راستے پر چل پڑے کہ آج عبرت کا نشان ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا ہے، ملک میں سب کچھ ہے  صرف گورننس  کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔