Sunday, September 8, 2024

والد نے ہمیں  ہرحال میں لوگوں کی مدد کی تلقین کی تھی : عبدالستار ایدھی کی بیٹیوں کی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو

والد نے ہمیں  ہرحال میں لوگوں کی مدد کی تلقین کی تھی : عبدالستار ایدھی کی بیٹیوں کی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اپنی صاحبزادیوں کو بھی انسانوں کی ہر حال میں مدد کی تلقین کیا کرتے تھے  ۔ تفصیلات کےمطابق سپر ہائی وے کراچی میں واقع ایدھی ویلیج پر عبدالستار ایدھی کی صاحبزادیاں ، نواسیاں اور نواسے قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے نائنٹی ٹو سے خصوصی گفتگو میں الماس ایدھی کا کہنا تھا ان کے والد شفیق باپ تھے ۔ زینت ایدھی کہتی ان کے والد وقت کی پابندی اور انسانوں کی ہر حال میں مدد کی تلقین کیا کرتے تھے  نواسی کرن عرفان نے اپنے نانا عبدالستار ایدھی کی یادوں کو مشعل راہ قرار دیا ۔ عبدالستار ایدھی کی قبر پر انکے نواسوں نے بھی حاضری دی اور نانا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔