Thursday, April 25, 2024

والد سے تلخ کلامی ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے اپنی جان لے لی

والد سے تلخ کلامی ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے اپنی جان لے لی
August 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) والد سے تلخ کلامی ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے اپنی جان لے لی۔ کراچی ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا گھریلو مسائل کا شکار تھی۔ والد سے تلخ کلامی کے بعد اپنے سر میں گولی مار لی۔ ڈیفنس میں ماہا نامی ڈاکٹر کی گھریلوں ناچاقی کے باعث مبینہ خود کشی کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماہا نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ 15 روز قبل موجودہ گھر میں رہائش اختیار کی تھی۔ پولیس نے واردات میں استعمال نائن ایم ایم پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ماہا کو گولی سر کے بائیں جانب سے لگ کر دائیں طرف سے باہر آئی۔ ماہا کا موبائل ڈیٹا اور قریبی دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ماہا کی میرپور خاص میں تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔