Saturday, April 20, 2024

وال پینٹنگ کے شوق نے لائبہ عمران کو چھوٹی عمر میں بڑے فن کا ماہر بنا دیا

وال پینٹنگ کے شوق نے لائبہ عمران کو چھوٹی عمر میں بڑے فن کا ماہر بنا دیا
July 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کینوس پر رنگ بکھیرنا ، ٹرک آرٹ اور وال پینٹنگ کے شوق نے راولپنڈی کی لائبہ عمران کوچھوٹی عمر میں بڑے فن کا ماہر بنا دیا۔ کم عمری میں ہنر کی دولت ، شوق اور محنت کی بدولت چھوٹی سی اس آرٹ گیلری میں جا بجا رنگوں کی قوس قزاح بکھری ہے۔ کیلیگرافی، ٹرک آرٹ اور وال پیٹنگ فن کا ایسا شاہکار جو قابل دید ہے۔ کمال مہارت سے اپنے فن کو اجاگرکرنے والی لائبہ عمران صرف 16 سال کی ہیں۔ لائبہ کے ہاتھوں کی جادوگری ان فن پاروں میں جھلک رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران وقت ملا تولائبہ نے رنگوں کی ہولی کھیلی۔ نہ کوئی استاد نہ ہی کلاس لیکن لائبہ خود ایک آرٹ ٹیچر بن چکی ہے۔ فن پاروں کی فروخت سے اس کا حوصلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ بہنوں میں سب سے چھوٹی اور پڑھائی میں تیز لائبہ کا فن پورے خاندان کے لیے پہچان بن چکا ہے۔ کوئی بھی شعبہ ہو محنت اور لگن سے کامیابی قدم چومتی ہے۔ لائبہ کا شوق اور ہنر اس بات کا ثبوت ہے۔