Thursday, March 28, 2024

واشنگٹن: کیلیفورنیا میں فائرنگ، پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے مذمت، فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

واشنگٹن: کیلیفورنیا میں فائرنگ، پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے مذمت، فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
December 5, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے پر امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے تعزیتی بیان جاری کر دیا۔ پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سان برناڈینو میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانےکی پریس ریلیز میں فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سفارتخانے کے بیان میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ہے۔ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیں پائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برسوں سے دہشت گردی کے شکار پاکستانی شہری دکھ کی گھڑی میں امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ دوسری طرف ایف بی آئی حکام نے کیلیفورنیا فائرنگ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے دہشت گردی کے واقعے کی وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔